صوبے کی ترقی اور عوام کی خوشحالی سے بڑھ کر کوئی ترجیح نہیں ہو سکتی‘زمر دیاسمین

جمعرات 26 اپریل 2018 17:37

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن کی سابق رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر زمرد یاسمین رانا نے کہا ہے کہ صوبے کی ترقی اور عوام کی خوشحالی سے بڑھ کر کوئی ترجیح نہیں ہو سکتی، ترقی کے تیز رفتار سفر میں کوئی رکاوٹ حائل نہیں ہونے دی جائے گی ۔اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ تعلیم، صحت، انفراسٹرکچر سمیت دیگر شعبوں کی ترقی اپنی مثال آپ ہے اورہم نے ترقیاتی منصوبوں کی ریکارڈ مدت میں تکمیل کے ریکارڈ قائم کئے ہیں جبکہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ اور استعمال میں پنجاب سرفہرست ہے اور منصوبوں میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کو فروغ دے کر عوام کو بہترین سہولتیں فراہم کی گئی ہیں، ہم نے جھوٹ اور بے بنیاد الزامات کی سیاست کی بجائے عوام کی خدمت کو مقدم رکھا ہے اور ہمارے تمام اقدامات عوام کی ترقی و خوشحالی کے مظہر ہیں۔

(جاری ہے)

دھرنا پارٹی نے صرف اور صرف جھوٹ اوربے بنیاد الزامات کی سیاست کی ہے اور عوام کے مسائل کے حل اوراپنے صوبے کی ترقی کی بجائے الزام تراشی کو وطیرہ بنائے رکھا۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کے حکمرانوں نے توانائی بحران کے خاتمے کیلئے کوئی اقدام نہیں اٹھایااوران حکمرانوں کی لوٹ مار اورکرپشن کی وجہ سے ہی ملک اندھیروں میں ڈوبتا چلا گیا۔ کرپٹ اور شکست خوردہ عناصر نے توانائی سمیت مفاد عامہ کے ہر منصوبے میں تاخیر کی کوشش کی اور آج یہ عناصراپنے کئے پر شرمندہ ہیں۔