پشاور کے علاقے گلبرگ کی خواتین سوئی گیس بندش کے خلاف سراپا احتجاج بن گئیں

جمعرات 26 اپریل 2018 17:37

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2018ء) پشاور کے علاقے گلبرگ کی خواتین سوئی گیس بندش کے خلاف سراپا احتجاج بن گئیں۔

(جاری ہے)

لکڑیاں جلانے پر مجبورہوگئے پشاورکے شہری علاقے گلبرگ کی خواتین نے گیس لوڈشیڈنگ کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا،خواتین کا کہنا تھا کہ گزشتہ دس دنوں سے علاقے میں گیس غائب ہے ،بچے صبح بغیرناشتے کے اسکول جاتے ہیں جس سے مشکلات کا سامنا ہے،خواتین کا کہنا تھا کہ گھروں میں چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں ،مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ گیس لوڈشیڈنگ کا سلسلہ ختم کیا جائے۔