پاکستان کا عالمی برادری سے بھارت میں جارحانہ پوسچر ڈیزاین کا نوٹس لینے کا مطالبہ
بھارتی افواج نے مقبوضہ کشمیر میں مزید 4 نہتے کشمیریوں کو شہید کر دیا،قابض افواج کٹھوعہ واقعہ کے ذمہ داران کے حق میں ریلیاں نکالنے والوں کو آزادی اور واقعہ کے خلاف ریلی نکالنے والوں سے سختی بر تتی ہیں ، رواں برس بھارت کی جانب سے 1000 سے زائد ایل او سی اور ورکنگ باونڈری کی خلاف ورزیاں کی گئیں،گزشتہ سال 1970 بار بھارتی فورسز نے ایل اوسی کی خلاف ورزیاں کیں ،پاکستان کے چین کے ساتھ 5 دھا ئیوں سے پرانے تعلقات ہیں ، چین کے کسی دوسرے ملک سے تعلقات کا اثر نہیں پڑے گا، امریکی سیکریٹری آف اسٹیٹ کا دورہ امریکہ کے ساتھ رابطوں کے تسلسل کی کڑی ہے، پاکستان افغانستان میں ہولناک خودکش حملوں کی سخت مزمت کرتا ہے ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کی ہفتہ وار بریفنگ
جمعرات 26 اپریل 2018 17:41
(جاری ہے)
مسلح افواج کے سربراہ کی روسی فیڈریشن کی بری افواج کے سربراہ سے ملاقات ہو ئی ۔ انہوں نے کہا بھارتی قابض افواج نے مقبوضہ کشمیر میں مزید 4 نہتے کشمیریوں کو شہید کر دیا،بھارتی قابض افواج نے کٹھوعہ واقعہ کے ذمہ داران کے حق میں ریلیاں نکالنے والوں کو آزادی دی ہے جبکہ واقعہ کے خلاف ریلی نکالنے والوں سے سختی برتی جاتی ہے ۔
انہوں نے کہا پاکستان افغانستان میں کابل اور بھلنا میں ووٹرز رجسٹریشن سینٹر پر ہولناک خودکش حملوں کی سخت مزمت کرتا ہے ان حملوں میں انسانی جانوں کے ضیاں کی مذمت کرتے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ٹوکیو میں پاک جاپان مذاکرات کے چھٹے دور کا انعقاد ہواپاکستان ٹورنٹو،جھنڈا میں ہونے والی دہشت گردی کی بھرپور مذمت کرتا ہے ۔ انہوں نے کہا ایل او سی پر پدھر سیکٹر میں بھارتی افواج کی بلا اشتعال فائرنگ و گولہ باری سے دو شہری شہید ہوے رواں برس بھارت کی جانب سے 1000 سے زائد ایل او سی اور ورکنگ باونڈری کی خلاف ورزیاں کی گئیںگزشتہ سال 1970 بار بھارتی فورسز نے ایل اوسی کی خلاف ورزیاں کی گئیں، ترجمان نے کہا بھارتی فورسز کی شہری آبادیوں پر گولہ باری کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے کہا امریکی قائمقام نائب سیکریٹری آف اسٹیٹ کا دورہ امریکہ کے ساتھ رابطوں کے تسلسل کی کڑی ہے ،امریکہ سے یکم مئی سے پاکستانی سفارتکاروں پر پابندیوں, کرنل جوزف, افغانستان میں قیام امن, افیون کی کاشت, سرحدی در اندازیوں سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،چین کے ساتھ 5 دھا ئیوں سے پرانے تعلقات ہیں جن پر چین کے کسی دوسرے ملک سے تعلقات کا اثر نہیں پڑے گا۔ انہوں نے کہا پاکستان اپنے طور پر انسداد دہشت گردی کے خلاف کوششیں کر رہا ہے ،ہم اپنے معاشرے سے اس زہر کے خاتمے کی کوشش کر رہے ہیں،افغانستان کے مسلے کا کوئی فوجی حل ممکن نہیں،وزیر اعظم کے دورہ کابل میں بھی اس بات پر اتفاق راے کیا گیا۔ انہوں نے کہا دونوں رہنماوں نے طالبان پر قیام امن کی پیشکش کا مثبت جواب دینے پر زور ڈالاپاکستان نے پہلے بھی ایران اور پی فائیو پلس ون معاہدے کی حمایت کی تھی آئی اے ای اے نے بھی ایران کے معاہدے پر مکمل عملدرآمد کی تصدیق کی ہے ،بین الاقوامی برادری کو ہمارے ہمسایہ میں جارحانہ پوسچر ڈیزاین کا نوٹس لینا چاہیے۔مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.