اراکین قومی اسمبلی الوادعی گروپ فوٹو کے لیے مدعو

جمعرات 26 اپریل 2018 17:46

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اپریل2018ء) سپیکر قومی اسمبلی سر دار ایاز صادق نے موجودہ اسمبلی کے جملہ اراکین کو الوادعی گروپ فوٹو کے لیے مدعو کیا ہے ۔

(جاری ہے)

الوادعی گروپ فوٹو بروز جمعہ 27اپریل 2018 کو ہونے والی بجٹ تقریر کے بعد پارلیمنٹ ہائوس گیٹ نمبر 1 کے سامنے لیا جائے گا ۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی طر ف سے اس سلسلے میں تمام اراکین کو ایک مراسلہ ارسال کیا گیا ہے۔ جس میں ان سے اس یاد گاری موقع پر شرکت کو یقینی بنانے کی درخواست کی گئی ہے۔