چیئرمین پیمرا کی تعیناتی کے لئے قومی اخبارات میں اشتہار شائع کر دیا گیا

چیئرمین پیمرا کے عہدے کیلئے درخواستیں 9 مئی تک جمع کرائی جا سکتی ہیں

جمعرات 26 اپریل 2018 17:46

چیئرمین پیمرا کی تعیناتی کے لئے قومی اخبارات میں اشتہار شائع کر دیا ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2018ء) سپریم کورٹ کی ہدایات پر قائمہ سرچ کمیٹی کی منظوری سے چیئرمین پیمرا تعیناتی کی کے لئے قومی اخبارات میں اشتہار شائع کر دیا گیا ہے ، چیئرمین پیمرا کے عہدے کی میعاد چار سال ہو گی،چیئرمین پیمرا کے عہدے کیلئے درخواستیں 9 مئی تک جمع کرائی جا سکتی ہیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو قومی اخبارات میں شائع ہونے والے اشتہار کے مطابق درخواستیں ڈائریکٹرجنرل انٹرنل پبلسٹی وزارت اطلاعات کی جانب سے مانگی گئی ہیں،امیدوار کی کم سے کم تعلیمی قابلیت متعلقہ شعبے میں ماسٹرز ڈگری ہونی چاہیے۔

اشتہارشائع کرنا کا فیصلہ گزشتہ روز چیئرمین پیمرا کی تعیناتی کیلئے قائم سرچ کمیٹی نے کیا تھا ۔ چیئرمین پیمرا کیلئے امیدوار کی عمر کی حد 61 سال مقرر کی گئی ہے،اہلیت پر پورا اترنے والے سرکاری افسران بھی چیئرمین پیمرا کے عہدے کیلئے درخواست دے سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :