مجھے مردوں نے نہیں خواتین نے ہراساں کیا ، رابی پیرزادہ نے نہیں بحث چھیڑ دی

جمعرات 26 اپریل 2018 17:46

مجھے مردوں نے نہیں خواتین نے ہراساں کیا ، رابی پیرزادہ نے نہیں بحث چھیڑ ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2018ء) گلوکارہ و اداکارہ رابی پیرزادہ نے جنسی ہراساں کیے جانے کے خلاف شروع کی گئی مہم 'می ٹو' کے حوالے سے بات کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ انہیں شوبز میں مردوں نے نہیں بلکہ خواتین نے ہراساں کیا۔حال ہی میں میڈیا سے گفتگو میں رابی پیرزادہ نے میشا شفیع اور علی ظفر کے تنازع پر اظہار خیال کیا اور اس ویڈیو کو اپنے انسٹاگرام اکانٹ پر شیئر کیا۔

ویڈیو میں رابی پیرزادہ نے علی ظفر کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ 'یہ سب پبلسٹی اسٹنٹ ہے ایسے کوئی خاتون ہراساں نہیں ہوجاتی، شوبز میں گھریلو جھگڑوں سے لے کر طلاق یا میل ملاپ کے جو بھی معاملات سامنے آتے ہیں، سب پبلک کے لیے ہوتے ہیں'۔ان کا کہنا تھا کہ 'میں بھی طویل عرصے سے شوبز انڈسٹری میں ہوں، اگر آپ عزت دیں گے تو آپ کو عزت ملتی ہے، ہماری شوبز کی خواتین می ٹو مہم کا غلط استعمال کر رہی ہیں'۔

(جاری ہے)

رابی پیرزادہ نے بتایا کہ لوگ ان پر تنقید کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ آپ اور (اداکارہ) میرا پبلسٹی اسٹنٹ کرتے ہیں، جس پر میں کہتی ہوں کہ مجھے کیا ملے گا یہ سب کرکے، میں یہ کیوں کروں گی۔انہوں نے کہا کہ 'خواتین کے لیے مردوں پر ہراساں کرنے کا الزام لگانا بہت آسان ہوگیا ہے، مجھے ایسا کرنا ہو تو میں بھی کسی پر لگادوں لیکن ایسا کرنا بالکل درست نہیں ہی'۔رابی پیرزادہ نے مزید بتایا کہ انہوں نے جب شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا تو انہیں مردوں نے بہت عزت دی لیکن خواتین نے ہراساں کرنے کی بہت کوشش کی تھی، لیکن انہوں نے ان کوششوں کو نظرانداز کرکے فاصلہ برقرار رکھا تھا۔۔

متعلقہ عنوان :