گووند نام دیو 26 سال کے بعد گوندا کے ساتھ پردہ سکرین پر نظر آئیں گے

جمعرات 26 اپریل 2018 17:56

گووند نام دیو 26 سال کے بعد گوندا کے ساتھ پردہ سکرین پر نظر آئیں گے
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2018ء) بالی وڈ اداکار گووند نام دیو26 سال کے بعد گوندا کے ساتھ پردہ سکرین پر نظر آئیں گے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بالی وڈاداکار گووند نام دیو نے کہا ہے کہ گوندا کے ساتھ 26 سال کے بعد فلم راجو رنگیلا میںکام کرنے پر بہت خوش ہوں ، 26 سال قبل دونوں اداکارفلم شعلہ اور شبنم میں ایک ساتھ نظر آئے تھے۔

(جاری ہے)

فلم میں گووند گوندا کی کمپنی کے بڑے افسر کا کردار ادا کریں گے جبکہ گوندا فلم میں تین مختلف کرداروں میں نظر آئیں گے۔ فلم کے ہدایتکار پہلاج نہالانی ہیں۔۔

متعلقہ عنوان :