اسٹیج کی مشہور و معروف اداکارہ کو ن لیگ کا ایم پی اے منتخب کروائے جانے کا امکان

جمعرات اپریل 18:09

اسٹیج کی مشہور و معروف اداکارہ کو ن لیگ کا ایم پی اے منتخب کروائے جانے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 اپریل2018ء) ٹی وی اور تھیٹر سے تعلق رکھنے والے فنکاروں نے اداکارہ زارا اکبر کو خواتین کی مخصوص نشست پر رکن پنجاب اسمبلی بنانے کی اپیل کر دی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق تھیٹر اور ٹی وی کے فنکاروں نے مسلم لیگ (ن) کی اعلی قیادت سے اپیل کی ہے کہ اداکارہ زارا اکبر کو آئندہ انتخابات میں خواتین کی مخصوص نشست پر رکن اسمبلی منتخب کرایا جائے کیونکہ زارا اکبر سلجھی ہوئیں اور باصلاحیت اداکارہ ہیں اور وہ فنکاروں کے تمام مسائل کے بارے میں بخوبی علم رکھتی ہیں اور ہماری خواہش ہے کہ وہ اسمبلی میں ہماری آواز بنیں ۔ یاد رہے کہ اس وقت اداکارہ کنول نعمان بھی رکن پنجاب اسمبلی ہیں جبکہ اداکار رنگیلا کی صاحبزدہ فرح دیبا بھی ایم پی اے رہ چکی ہیں۔

متعلقہ عنوان :