دھرمیندرا کے پوتے کرن دیول کی پہلی فلم پل پل دل کے پاس پر حوصلہ افزائی کے لئے سیٹ پر پہنچ گئے

جمعرات 26 اپریل 2018 18:09

دھرمیندرا کے پوتے کرن دیول کی پہلی فلم پل پل دل کے پاس پر حوصلہ افزائی ..
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2018ء) بالی وڈ اداکاردھرمیندرا اداکار سنی دیول کے بیٹے کرن دیول کی پہلی فلم پل پل دل کے پاس کے سیٹ پر گریٹر نویڈا پہنچ گئے اور کرن دیول کی پہلی فلم پر ان کی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکاردھرمیندرا اچانک اداکار سنی دیول کے بیٹے کرن دیول کی پہلی فلم پل پل دل کے پاس کے لئے ان کی حوصلہ افزائی پربھارت کے شہر گریٹر نویڈا میں اچانک فلم کے سیٹ پر پہنچ گئے۔ اس موقع پر اداکار سنی دیول نے دھرمیندرا کے ساتھ لی گئی سول میڈیا پر شیئر کی ہے جس میں دونوں خوشگوار موڈ میں دکھائی دے رہے ہیں۔ فلم پل پل دل کے پاس کے ہدایتکار سنی دیول ہیں۔۔

متعلقہ عنوان :