ٹیکس دفاتر ہفتہ کو بھی کھلے رہیں گے

جمعرات اپریل 18:13

ٹیکس دفاتر ہفتہ کو بھی کھلے رہیں گے
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 اپریل2018ء)ٹیکس دفاتر ہفتہ کو بھی کھلے رہیں گے۔ فیڈرل بورڈآف ریونیو (ایف بی آر) کی طر ف سے جاری ہونے والے احکامات کے مطابق مالی سال 2017-18 کی آخری سہ ماہی میں ٹیکس اہداف کے حصول اور ٹیکس گذاروں کو سہولت مہیا کرنے کیلئے چھٹی کے باوجود ٹیکس دفاتر میں تمام عملہ موجود رہے گا۔۔