میپل لیف سیمنٹ کے سہ ماہی منافع میں 60کروڑ روپے کی کمی

جمعرات 26 اپریل 2018 18:13

میپل لیف سیمنٹ کے سہ ماہی منافع میں 60کروڑ روپے کی کمی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2018ء) میپل لیف سیمنٹ کا منافع 15 فیصد کم ہو گیا۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کمپنی کی طرف سے جمع کرائے جانے والے ریکارڈ کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی نو ماہ کے دوران کمپنی کا منافع 3 ارب 90 کروڑ روپے سے کم ہو کر 3 ارب 30 کروڑ روپے ہو گیا ہے تاہم اس عرصہ کے دوران کمپنی کے سیمنٹ کی فروخت میں اضافہ ہوا ہے اور یہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں 18 ارب 20 کروڑ روپے سے بڑھ کر 19 ارب 30 کروڑ روپے تک پہنچ گئی ہے۔۔

متعلقہ عنوان :