مصری فٹبالر کے شاندار کھیل سے اسرائیلی بھی متاثر

اسرائیلی وزیر دفاع ایوڈ گورلائبرمین نے صالح کو اپنی صہونی فوج میں شامل کرنے کا مطالبہ کردیا

جمعرات اپریل 18:13

مصری فٹبالر کے شاندار کھیل سے اسرائیلی بھی متاثر
تل ابیب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 اپریل2018ء) مصری فٹ بالر محمد صالح نے کھیل کے میدان میں اپنی شاندار کارکردگی سے دنیا بھر میں فٹ بال شائقین کے دلوں میں گھر کر لیا ہے۔ وہ لیور پول فٹ بال کلب کی جانب سے کھیل رہے ہیں ۔ محمد صالح کو اپنی کارکردگی پر ملنے والی مبارک اور سلامت کی صداں میں ایک اسرائیلی وزیر دفاع ایوڈ گور لائبرمین کی غیر متوقع پذیرائی بھی شامل ہے۔

(جاری ہے)

لائبرمین نے اپنے سرکاری ٹوئٹر ہینڈلر سے اسرائیلی وزیر دفاع نے صہیونی فوج کے سربراہ کو پیغام دیا ہے کہ وہ صالح کو فی الفور اسرائیلی فوج میں بھرتی کر لیں۔منگل کے روز صالح نے اپنے سابقہ کلب روما کے خلاف لیور پول کی جانب سے کھیلتے ہوئے دو گول سکور کئے۔ فٹ بال پریمئر لیگ کے دوران ہونے والے مقابلوں میں مصری فٹبالر نے اب تک 43 گول کئے ہیں۔ انھیں اتوار کے روز سال کا بہترین انگریز کھلاڑی ہونے کا اعزاز بھی دیا گیا ۔۔