Live Updates

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر سورن سنگھ قتل کے الزام میں گرفتار بلدیوکمار کو عدالت نے پانچ ملزمان سمیت بری کردیا

جمعرات 26 اپریل 2018 18:27

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2018ء) وزیر اعلٰی خیبرپختونخوا کے مشیر سورن سنگھ قتل کے الزام میں گرفتار ۔ بلدیوکمار کو عدالت نے پانچ ملزمان سمیت بری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پی ٹی آئی ایم پی اے بلدیو کمار قتل کیسکی سماعت انسداد دہشتگردی کی عدالت بونیر کے علاقے ڈگر میں ہوئی جس میں بلدیو کمار کو پانچ ملزمان سمیت عدم ثبوت کی بنیاد پر رہا کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

وزیر اعلٰی کے مشیر اور ایم پی اے سورن سنگھ کو 23 اپریل 2016 کو بونیر میں فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا جس پر بلدیو کمار سمیت پانچ ملزمان کو گرفتار کیا گیا تھا تاہم اب عدالت نے مختصر فیصلے میں ان کی رہائی کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ ڈاکٹر سورن سنگھ کے بیٹے اجے سنگھ نے فیصلے پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے والد کو قتل کیا تھا تاہم انہیں انصاف نہیں ملا جو کہ ایک نہایت افسوسناک ہے ۔ ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات