فیصل آباد،لیگی رہنمائوں میں اختلافات شدت اختیار کر گئے

رانا ثناء اللہ کے قریبی ساتھی نواز ملک نے وفاقی وزیر مملکت برائے خزانہ رانا افضل خان کے حلقہ سے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا

جمعرات اپریل 18:27

فیصل آباد،لیگی رہنمائوں میں اختلافات شدت اختیار کر گئے
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 اپریل2018ء) مسلم لیگ ن کے مقامی رہنما ئوں کے درمیان اختلافات ایک بار پھر شدت اختیار کرگئے ،،رانا ثناء اللہ کا قریب ساتھی اور ممبر صوبائی اسمبلی نواز ملک نے وفاقی وزیر مملکت برائے خزانہ رانا افضل خان کے حلقہ سے ایم این اے کا الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا اور انتخابی مہم کا آغاز بھی کردیا آن لائن کے مطابق مسلم لیگ ن کی مقامی قیادت کے ایک بار پھر اختلافات سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں راناا فضل خان اور صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ کے درمیان ذاتی اختلافات پائے جاتے ہیں اور اس وجہ ایک دوسرے سے بات چیت بند ہے رانا فضل خان کی بیوی ایم پی اے ہیں وفاقی وزیر مملکت برائے خزانہ رانا افضل خان نے آئندہ الیکشن لڑنے کا اعلان کررکھا ہے جبکہ ان کی مخالفت میں مسلم لیگ ن کے ہی ایم پی اے محمد نواز ملک نے انکے انتخابی حلقہ میں خود ہی ایم این اے کی مہم کا آغاز کردیا ہے اور مرکزی دفتر بھی قائم کردیا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم پی اے محمد نواز ملک کو مکمل طور پر رانا ثناء اللہ کی حمائت حاصل ہے ان ایک بھائی سٹی میئر بھی ہے اور ان کا انتخابی حلقہ حالیہ مردم شماری میں تقسیم ہوگیا ہے اور نواز ملک کے دو صوبائی اور قومی اسمبلی کے حلقوں سے انتخابی مہم کا آغاز کررکھا ہے جبکہ نواز ملک کا ایک بھائی اپنے حلقہ سے بلدیاتی انتخابی میںہار گیا تھا ،سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ نواز ملک اپنے حلقہ کو چھوڑ اس لئے رانا افضل والے حلقہ سے امیدوار ہیں کہ ان کو خوف ہے یہاں سے وہ ہار جائیں گے جبکہ وفاقی وزیر مملکت برائے خزانہ رانا افضل خان کے اعلان کے بعد متوقع ہے کہ پارٹی قیادت صر ف رانا افضل خان کو ہی ٹکٹ جاری کریگی لیکن اس حلقہ سے نواز ملک کی مہم وفاقی وزیر مملکت برائے خزانہ رانا افضل خان کے خلاف سازش ہے جس سے مقامی سطح پر اختلافات مزید شدت اختیار کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

تاہم یہاں پر تحریک انصاف کی جانب سے متوقع امیدوار سابق صوبائی وزیر راجہ ریا ض احمد اور سنی اتحادکونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا بھی میدان میں ہیں۔