فیصل آباد،آتش بازی کا سامان تیار کرنیوالی فیکٹری دھماکہ سے تباہ ‘دو افراد جاں بحق ‘تین مزدور شدید زخمی

جمعرات اپریل 18:27

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 اپریل2018ء) آتش بازی کا سامان تیار کرنیوالی فیکٹری دھماکہ سے تباہ ‘دو افراد جاں بحق ‘تین مزدور شدید زخمی ،حالت نازک بتائی جاتی ہے ،آن لائن کے مطابق آج دوپہر مکوآنہ میں آتش بازی کاسامان تیار کرنیوالی فیکٹری میں خوفناک دھماکہ ہوا جس کے باعث فیکٹری کے آٹھ کمروں کی چھتیں اڑ گئیں ‘فیکٹری مالک فرزند لائسنس ہولڈر ہے اور وہ آتش بازی کے سامان کی تیاری کرواتا ہے ‘آج دوپہر اس فیکٹری میں بارودی مواد پھٹنے سے زور دار دھماکہ ہوگیا اور فیکٹری کی چھتیں اڑ گئیں ‘ملبہ کے نیچے دب جانے کے نتیجہ میں دو محنت کش دم توڑ گئے جبکہ تین زخمیوں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ‘اس فیکٹری میں پچیس مدور کام کرتے ہیں اور خدشہ ہے کہ کئی مزدور ابھی تک ملبے تلے دبے ہوئے ہیں اس لئے مرنے اور زخمی ہونیوالوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے ‘زخمی ہونیوالے مزدوروں ‘بہادر ‘طفیل اور بشیر کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ مرنیوالوں کی نعش جل جانے کے باعث ابھی تک ان کی شناخت نہیں ہوسکی ہے ۔

متعلقہ عنوان :