فیصل آباد، پنجاب ڈرگ ایکٹ 2017 کے خلاف فیصل آباد سمیت پنجاب بھرکے مختلف شہروں کے میڈیکل اسٹورز کی ہڑتال

جمعرات 26 اپریل 2018 18:27

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2018ء) پنجاب ڈرگ ایکٹ 2017 کے خلاف فیصل آباد سمیت پنجاب بھرکے مختلف شہروں کے میڈیکل اسٹورز کی ہڑتال ،میڈیکل سٹوروں کی ہڑتال کے باعث مریض رل گئے۔ آن لائن کے مطابق فیصل آباد سمیت ملتان، حافظ آباد، کمالیہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، راجن پور، جہانیاں، بھکر اور گوجرانوالہ میں ہڑتال کی وجہ سے میڈیکل اسٹورز احتجاجا بند ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیکل اسٹورز کی ہڑتال کے باعث مریضوں کو ادویات کے حصول میں شدید مشکلات کا سامناہے۔ادھر سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں پنجاب بھر میں اتائیوں کے خلاف پنجاب ہیلتھ کیئرکمیشن کی کارروائیاں جاری ہیں، اس دوران اتائیوں کے 151 کلینک سیل کر دیے گئے۔ترجمان پنجاب ہیلتھ کیئرکمیشن کے مطابق یہ کارروائیاں ٹوبہ ٹیک سنگھ، شیخوپورہ، حافظ آباد، ملتان، بہاولپور، ننکانہ صاحب اور لاہور میں کی گئیں۔ترجمان نے بتایا ہے کہ سیالکوٹ، ساہیوال، پاکپتن، منڈی بہاوالدین، بھکر اور راولپنڈی میں بھی کارروائیاں کی گئیں۔