وفاقی وزیر برجیس طاہر عمرہ ادائیگی کے بعد کل آبائی شہر سانگلہ پہنچیں گے

جمعرات 26 اپریل 2018 18:27

سانگلہ ہل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2018ء) وفاقی وزیر امور کشمیر چوہدری محمد برجیس طاہرعمرہ کی ادائیگی کے بعد28 اپریل کو اپنے آبائی شہر سانگلہ ہل آئیں گے اور وہ مختلف عوامی رہنماؤں سے ملاقات کرنے کے ساتھ میڈیا سے بھی بات چیت کریں گے چوہدری برجیس طاہر 17 اپریل کو سعودی عرب میں عمرہ کی ادائیگی کے لئے گئے تھے وہ آج مورخہ 27 اپریل کو پارلیمنٹ اسلام آباد میں ہونے والے بجٹ اجلاس میں بھی شرکت کریں گے مسلم لیگی کارکنوں اور اہل علاقہ کی طرف سے شاندار استقبال کیا جائے گا۔