مسجد الحرام،اعتکاف پر بیٹھنے والوں سے 15شعبان تک درخواستیں طلب

جمعرات 26 اپریل 2018 18:27

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2018ء) سعودی عرب میں حرمین شریفین انتظامیہ کی جنرل پریزیڈنسی نے ماہِ رمضان المبارک کے دوران مسجدالحرام میں اعتکاف میں بیٹھنے کے خواہشمند افراد سے درخواستیں طلب کرلی ہیں۔سعودی میڈیا رپورٹس کے مطابق حرمین شریفین انتظامیہ کی جنرل پریزیڈنسی نے مکہ مکرمہ میں مسجدالحرام میں اعتکاف میں بیٹھنے کی خواہش رکھنے والے افراد سے درخواستیں طلب کرلی ہیں۔

(جاری ہے)

درخواستیں جنرل پریزیڈنسی کی ویب سائٹ کے ذریعے دی جاسکتی ہیں،جبکہ درخواست دینے کی آخری تاریخ 15 شعبان مقرر کی گئی ہے۔اعلامیہ کے مطابق 16 رمضان سے 20 رمضان تک اعتکاف کارڈ جاری کیے جائیں گے،جبکہ اعتکاف کا سلسلہ 19 رمضان سے ماہ رمضان کے اختتام تک جاری رہے گا۔ رمین شریفین انتظامیہ نے واضح کیا کہ اعتکاف کے سلسلے میں دائر کی گئی درخواستوں کے اندراج کا تعلق مرد حضرات سے ہے،جبکہ اعتکاف کے خواہش مند امیدوار مسجدالحرام کے گیٹ نمبر 119 کے سامنے قائم خصوصی کیبن پر سرکاری خدمات سے بھی استفادہ کرسکتے ہیں