بن دلان کے سابق باڈی گارڈ کو ڈی پورٹ نہیں کیا جا سکتا، جرمن حکومت

جمعرات 26 اپریل 2018 18:27

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2018ء) اسامہ بن لادن کے سابق محافظ سمیع اے گزشتہ کئی برسوں سے جرمنی میں سکونت پذیر ہیں اور وہ ایسی تمام سماجی مراعات حاصل کر رہے ہیں،جو دوسرے عام تارکین وطن افراد کو حاصل ہیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ترجمان جرمن حکومت کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ فی الوقت اسامہ بن لادن کے سابق محافظ کو ملک سے نہیں نکالا جا سکتا،تیونس سے تعلق رکھنے والے سمیع اے نے کئی برس تک القاعدہ نیٹ ورک کے سابق رہنما اسامہ بن لادن کے محافظ کے طور پر خدمات سر انجام دی تھیں،اگر سمیع کو ملک بدر کر کے اس کے وطن واپس روانہ کیا گیا تو وہاں اسے تشدد کا نشانہ بنائے جانے کا خدشہ ہے،سمیع اے گزشتہ ایک دہائی سے جرمن شہر بوخم میں قیام پذیر ہی