نجکاری ہمارے تجربات کی کامیابی کی علامت، سعودی ولی عہد

جمعرات 26 اپریل 2018 18:36

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2018ء) ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ نجکاری ہمارے تجربات کی کامیابی کی علامت ہے اس سے سعودی شہریوں کو پیداواری عمل میں شریک کرنے کا دائرہ وسیع ہو گا۔جمعرات کو سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ نجکاری ہماری بہترین حکمت عملی ہے اور اس سلسلے میں ہمارے سامنے سعودیمواصلاتی کمپنی کا تجربہ بھی ہے جس سے کمپنی کامیاب ہوئی ہے جبکہ یہ وزارت ڈاک و تار و فون کے نام سے جانی پہچانی جانے لگی تھی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اب یہ وزارت شراکتی کمپنی میں تبدیل ہوچکی ہے۔اس وزارت کی نجکاری سے شہریوںاو رسرمایہ کاروں کو بروقت مناسب لاگت پر عمدہ خدمات مہیا ہونے لگی ہیں۔ نجکاری کی بدولت مملکت کی قومی پیداوار میں نجی اداروں کا حصہ 40 سے 65 فیصد تک 2030 ء تک بڑھ جائیگا۔نجکاری کے عمل سے ملازمتیں بڑھیں گی۔ سعودی ولی عہد نے کہا کہ غیر ملکی سرکاری سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا۔خدمات کا معیار اور دائرہ کار دونوں چیزیں بلند ہوںگی۔نجی ادارے کیساتھ شراکت قومی تبدیلی پروگرام اور سعودی وڑن 2030ء کا اہم محور ہی