مصر ،شمالی سیناء میں سیکورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان جھڑپیں،3فوجی سمیت 30 جنگجو ہلاک،متعدد زخمی

جمعرات 26 اپریل 2018 18:36

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2018ء) مصر کے شورش زدہ جزیرہ نما سیناء میں گذشتہ ایک ہفتے کے دوران میں جھڑپوں اور سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 3فوجی اور 30مشتبہ انتہا پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔جمعرات کو ترجمان مصری افواجکی جانب سے جاری کردہ بیان میں ان ہلاکتوں کی تصدیق کی گئی،بیان کے مطابق مصری سکیورٹی فورسز شمالی سینائ اور ملک کے دوسرے علاقوں میں 9 فروری سے سیناء 2018 کے نام سے جنگجوؤں اور انتہا پسندوں کیخلاف بڑی کارروائی کررہی ہیں۔

(جاری ہے)

اس میں اب تک کم سے کم 200انتہا پسند جنگجو اور 33 سرکاری فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔انتہا پسندوں کے مہلوکین میں شمالی سیناء میںداعش کا ایک مرکزی کمانڈر ناصر ابو زاقل بھی شامل ہے۔واضح رہے کہ جولائی 2013ء میں مصر کے پہلے منتخب صدر محمد مرسی کی حکومت کے خاتمے کے بعد سے داعش سے وابستہ گروپ نے اس علاقے میں سرکاری سکیورٹی فورسز پر بیسیوں تباہ کن بم حملے کیے ہیں۔شمالی سیناء میں داعش کے علاوہ متعدد اور جنگجو گروپ بھی مصری سکیورٹی فورسز کیخلاف برسرپیکار ہیں اور ان جنگجو گروپوں کے حملوں میں متعدد فوجی اور پولیس اہلکار ہلاک ہوچکے ہیں

متعلقہ عنوان :