فیصل آباد،سیشن کورٹ نے قتل کے دو مقدمات میں ملوث ایک ملزم کو سزائے موت دیگر پانچ ملزمان کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کردیا

جمعرات اپریل 18:36

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 اپریل2018ء) سیشن کورٹ نے قتل کے دو مقدمات میں ملوث ایک ملزم کو سزائے موت دیگر پانچ ملزمان کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کردیا ‘آن لائن کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اکرام الحق چوہدری نے تھانہ سو ل لائن کے زیرسماعت مقدمہ میں ملوث ملزم ناصر سکنہ 217ر ب کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت جبکہ ہمراہی ساتھی ملزم ظفر کوشک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کردیا ملزمان نے پرانی رنجش کابدلہ لینے کیلئے فائرنگ کرکے جاوید نامی شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا‘فاضل عدالت نے تھانہ سول لائن کے 2014ء کے مقدمہ قتل میں ملوث چار ملزمان کو شک فائدہ دیتے ہوئے بری کردیا ‘ملزمان نے معمولی لڑائی جھگڑے کی بناء پر چوکیدار ضابطے خان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا عدالت نے بری ہونیوالوں میں 277 گ ب کے رہائشی ملزمان سلیم ‘خالد ‘محمد مدثر اور عمر حیات شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :