حالات جیسے بھی ہوں ہمت نہیں ہارنی ،نواز شریف کی پارٹی رہنمائوں کو ہدایت

لیگ کا گراف مزید اوپر جارہا ہے، پارٹی بیانیے کو عام آدمی تک پہنچائیں،مشاورتی اجلاس سے خطاب

جمعرات 26 اپریل 2018 18:36

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2018ء) سابق وزیراعظم نواز شریف نے پارٹی رہنمائوں کو ہدایت کی ہے کہ احتساب عدالت کا فیصلہ جو بھی ہو کسی نے ہمت نہیں ہارنی ، (ن) لیگ کا گراف گرا نہیں بلکہ مزید اوپر گیاہے اس لئے پارٹی کے بیانیے کو عام آدمی تک پہنچائیں ۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز قائد (ن) نواز شریف کی زیر صدارت عوامی نمائندوں کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں راولپنڈی ڈویژن کے ارکان قومی وصوبائی اسمبلی اور سینیٹرز شریک ہوئے اجلاس میں نوازشریف نے ارکان کو کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اگر احتساب عدالت سے مجھے سزا ہو یا نہ ہو کسی نے ہمت نہیں ہارنی بلکہ ہم سب مل کر پورے پاکستان کو کورکرینگے انہوں نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں بھرپور انداز میں مہم چلائی جائے کیونکہ پانامہ فیصلے کے بعد (ن) لیگ کا گراف گرا نہیں بلکہ مزید مضبوط ہوا اور عوام نے مسلم لیگ (ن) کے بیانیے کو پسند کیا ہے اس لئے تمام ارکان عوام میں جائیں اور پارٹی کے بیانیہ کو عام آدمی تک پہنچائیں اور مجھے یقین ہے کہ انشاء اللہ راولپنڈی میں مخالفین کو ہر اس بار بھی شکست دینگے انہوں نے مزید کہا کہ کارکن متحد ہوکر کام کریں اور لیگ کے بیانیے کو مزید تقویت دیں ۔