ملک بھرمیں یوم امتناع قادیانیت ایکٹ منایاگیا

جمعرات 26 اپریل 2018 18:36

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2018ء) 34سال قبل صدرمحمد ضیاء الحق مرحوم کے دوراقتدارمیںجاری ہونے والے ’’امتناع قادیانیت ایکٹ‘‘کے حوالے سے (26اپریل جمعرات)کوملک بھرمیںیوم امتناع قادیانیت ایکٹ منایاگیا،مجلس احرار اسلام کے امیر مرکزیہ سید عطاء المہیمن بخاری ،نائب امراء پروفیسر خالدشبیر احمد اورسیدمحمد کفیل بخاری ،سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ ،میاںمحمد اویس ،قاری محمدیوسف احرار ،ڈاکٹر محمد عمرفاروق احرار،مفتی عطاء الرحمن قریشی ،محمدشفیع الرحمن احرار ،مولانا تنویرالحسن نقوی ودیگر رہنمائوںنے مختلف مقامات پراپنے اپنے بیانات میںکہاہے کہ بھٹومرحوم کے دوراقتدار میں1974ء کی قومی اسمبلی نے لاہوری وقادیانی مرزائیوںکومتفقہ طورپرغیرمسلم اقلیت قراردیاتھالیکن قادیانی اس کے باوجود اسلامی شعائر اوراسلامی علامات کھلے عام بے دریغ استعمال کرتے تھے تب کل جماعتی مجلس عمل تحفظ ختم نبوت نے حضرت مولاناخواجہ خان محمد کی قیادت میںتحریک چلائی اورصدرمحمد ضیاء الحق مرحوم نے ایک آرڈنینس کے ذریعے قادیانیوںکو کلمہ طیبہ اوراسلامی شعائر استعمال کرنے سے قانوناًروک دیا،قائداحرارسیدعطاء المہیمن بخاری نے کہاکہ یہ دونوںقوانین توموجود ہیںلیکن ان پرعمل درآمد کی صورت حال انتہائی خراب ہے جس کی وجہ سے چناب نگر سمیت ملک بھر میںبسااوقات کشیدگی پیداہوتی رہتی ہے ۔

(جاری ہے)

عبداللطیف خالدچیمہ جومتحدہ تحریک ختم نبوت رابطہ کمیٹی پاکستان کے کنونیر بھی ہیںنے کہاہے کہ امتناع قادیانیت ایکٹ جیسے قوانین کے ہوتے ہوئے ان پرعمل درآمد نہ ہوناسرکاری انتظامیہ کی طرف سے قادیانیوںکو ڈھیل دینے کے مترادف ہے اور یہی وجہ ہے کہ مختلف جگہوںپرقادیانی قانون کیخلاف ورزی کرتے ہیںاورپھر ڈھنڈوراپیٹا جاتاہے کہ قادیانیوںپر ظلم ہورہاہے ۔

سید محمد کفیل بخاری نے ملتان سے جاری اپنے بیان میںکہاہے کہ غیرملکی این جی اوز اور قادیانیوںکو مختلف بڑی طاقتیںفنڈزمہیاکرکے اپنے ایجنڈے کی راہ پر لگائے ہوئے ہیںجوملکی سلامتی کے حوالے سے بھی ایک سوالیہ نشان ہیں۔علاوہ ازیں عبداللطیف خالدچیمہ نے انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ کے زیراہتمام ایوان اقبال لاہور میںمنعقد ہونے والی ’’اہمیت امتناع قادیانیت ایکٹ کانفرنس‘‘میں اپنے وفد کے ہمراہ شرکت کی اورکانفرنس کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ دستور کی اسلامی دفعات اورتحفظ ختم نبوت کے لیے کی گئی قانون سازی کوختم کرنے کی کوشش کرنے والے اسلام اور وطن دونوںکے غدار ہیںہم وطن عزیز کی اسلامی شناخت کوکسی قسم پر ختم نہیںہونے دیںگے ۔

انہوںنے کہاکہ تحرک ختم نبوت آئین اورقانون کے دائرے میںجاری ہے اورجاری رہے گی اس کو سیاست یاانتخابی سیاست کی بھینٹ نہیں چڑھنے دیا جائے گااس کانفرنس میںچندروزقبل انتقال کرجانے والے احراررہنماسید عطاء المومن بخاری کی دینی وملی اور قومی وسیاسی بالخصوص تخفظ ختم نبوت کے لیے خدمات کو شاندار الفاظ میںخراج عقید ت پیش گیا۔دریںاثناء آج عبداللطیف خالد چیمہ جامع مسجد ختم نبوت چندرائے روڈریس کورس لاہور میںابن امیر شریعت سید عطاء المومن بخاریؒ کی خدمات کے حوالے سے خطبہ جمعہ دیںگے اور آج بعد نمازمغرب مرکزی دفتر احرار،احرار ایونیو،نیومسلم ٹائون لاہور میںداعی اتحاد امت سید عطاء المومن بخاری کی یاد میںتعزیتی ریفرنس عبداللطیف خالد چیمہ کی صدارت میںمنعقد ہوگا جس میںمختلف مکاتب فکر کے سرکردہ رہنماشرکت وخطاب کریںگے اور حضرت شاہ صاحب کی خدمات پر تفصیلی روشنی ڈالیںگے۔

جب کہ ملک بھر میں مراکز احرار ختم نبوت میں اجتماعات جمعة المبارک کے موقع پر سید عطا ء المومن بخاری کی خدمات کا تذکرہ ہوگا۔