سیکریٹری کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے خلاف 11کلبوں کا عدم اعتماد

سیکریٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن سے ٹکرائو کی پالیسی سے اختلاف کے باعث ہم ان پر عدم اعتماد کرتے ہیں جبکہ ہم تمام 11ممبران پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ان اقدامات کی مکمل حمایت کرتے ہیں، ووٹنگ رائٹس کلب

جمعرات 26 اپریل 2018 18:46

سیکریٹری کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے خلاف 11کلبوں کا عدم اعتماد
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2018ء) کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے ووٹنگ رائٹس کلب کے 11ممبران ایک پریس کانفرنس میں کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکریٹری حیدر حسین پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ سیکریٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن سے ٹکرائو کی پالیسی سے اختلاف کے باعث ہم ان پر عدم اعتماد کرتے ہیں جبکہ ہم تمام 11ممبران پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ان اقدامات کی مکمل حمایت کرتے ہیں جن کا اعلان پی ایچ ایف نے کچھ دن پہلے کی پریس کانفرنس میں کیا تھا اور ڈائریکٹو کا اعلان کیا تھا۔

انٹرڈسٹرکٹ چیمپئن شپ ایسا عمل ہے جو ہر چار سال کے بعد تسلسل سے کیا جاتا ہے اس کی ہیشہ نظیر رہی ہے پی ایچ ایف ہی اپنے ڈائریکٹوکے ذریعے سیکریٹری اور الیکشن کا اعلان کرتا ہے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چونکہ کے ایچ اے کے سیکریٹری حیدر حسین پی ایچ ایف کے اعلان کردی قواعد و ضوابط سے انحراف کر رہے ہیں اور مسلسل پاکستان ہاکی فیڈریشن سے ٹکرائو کی پالیسی اختیار کئے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے ہم تمام کلبس جن کی حمایت سے وہ سیکریٹری بنے تھے آج کی پریس کانفرنس میں ان پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہیں اور پی ایچ ایف سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ جلد ان کی سیکریٹری شپ سے سبکدوشی کا نوٹیفیکیشن جاری کرے ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ کے ایچ اے کے سیکریٹری پر عدم اعتماد کرنے والے کلبوں میں نیشنل ہاکی کلب، جان محمد ہاکی کلب، روئف الیون ہاکی کلب، اکبر بھٹی ہاکی کلب، راجپوت ہاکی کلب، ٹی اینڈ ٹی ہاکی کلب، ایئرپورٹ ہاکی کلب، ٹی سی ایس ہاکی کلب، بلدیہ ہاکی کلب، نواب الیون ہاکی کلب ار الفیصل ہاکی کلب کے سیکریٹری موجود تھے ۔۔