عوام اب خواجہ آصف کے سائے کو بھی ووٹ دیگی ، انشاء اللہ، مریم نواز

جمعرات 26 اپریل 2018 18:46

عوام اب خواجہ آصف کے سائے کو بھی ووٹ دیگی ، انشاء اللہ، مریم نواز
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2018ء) اسلام آباد ہائیکورٹ سے خواجہ آصف کی نا اہلی کے بعد مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ جس کا ووٹ کے میدان میں مقابلہ نہیں کر سکتے اس کو فکسڈ میچ میں نا اہل کرا دو۔

(جاری ہے)

مگر یاد رکھو! عوام اب خواجہ آصف کے سائے کو بھی ووٹ دیگی انشااللہ۔ یاد رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے آئین کے آرٹیکل 62 ایف ون کے تحت خواجہ آصف کو تاحیات نا اہل قرار دے دیا ہے۔۔