حکومت خواتین کو یکساں مواقع کی فراہمی کے لئے مثر اقدامات اٹھا رہی ہے، شاہد خاقان عباسی
اگر پاکستانی خواتین کو یکساں مواقع فراہم کئے جائیں تو وہ اپنی صلاحیتوں کا بہترین انداز میں مظاہرہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں، بچیوں کے لئے آئی سی ٹی کو ڈیجیٹل سکلز پروگرام کے ساتھ ضم کیا جائے گا، ملک کے دور افتادہ علاقوں میں براڈ بینڈ رابطہ سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور لوگوں کو جدید سہولیات زندگی میسرآئیں گی وزیراعظم کا کمپیوٹر کوڈ نگ کی تعلیم حاصل کرنے والی لڑکیوں کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب
جمعرات 26 اپریل 2018 18:52
(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ یہ پروگرام 30 ہزار خواتین کو ڈیجیٹل مہارتوں سے آگاہی فراہم کرے گا جو پاکستان بیت المال کا حصہ ہیں اور آئی سی ٹی سکول پروگرام سے ایک لاکھ 10ہزار مسفید ہوں گی۔
انہوں نے ملک کے دور افتادہ علاقوں میں وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وسیع تر رسائی کے حوالے سے کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہاکہ بچیوں کے لئے آئی سی ٹی کو ڈیجیٹل سکلز پروگرام کے ساتھ ضم کیا جائے گا اور وہ انہیں روزگار کی فراہمی اوران کے خاندانوں کو اپنے پائوں پرکھڑاہونے میں معاون ہو گا۔ انہوں نے کہاکہ خواتین کے لئے ڈیجیٹل مہارتوں سے آگاہی کے لئے کئی نئے شعبے موجود ہیں۔یہ پروگرام خواتین کے لئے مواقع کی نئی دنیا کشادہ کرے گا۔ انہوں نے خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے اس اہم پروگرام کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ امر اطمینان بخش ہے کہ ملک کی خواتین تمام شعبہ ہائے زندگی میں سبقت حاصل کررہی ہیں۔ وزیرا عظم نے کہاکہ حکومت خواتین کو یکساں مواقع فراہم کررہی ہیں تاکہ وہ اپنی صلاحیتوںکا بہترین انداز میں مظاہرہ کر کے آگے بڑھ سکیں ۔انہوں نے کہاکہ اس پروگرام کو وسعت دینے کی ضرورت ہے ۔ وزیراعظم نے صوبوں پر زور دیا کہ وہ تعلیمی شعبہ میں ان تجربات سے استفادہ کرتے ہوئے اس کی پیروی کریں۔ انہوں نے کہاکہ ملک کے دور افتادہ علاقوں میں براڈ بینڈ رابطہ سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور لوگوں کو جدید سہولیات زندگی میسرآئیں گی۔ اس موقع پر وزیر مملکت انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمن نے کہاکہ یہ پروگرام لڑکیوں کو کمپیوٹر مہارتوں سے آگاہی فراہم کرے گا جس کے نتیجہ میں وہ مختلف روزگار سے وابستہ ہو سکیں گی۔انہوں نے کہاکہ لڑکیوں نے ملک میں قائم 144 مراکز میں کوڈنگ، کمپیوٹنگ اور کوچنگ میں تربیت حاصل کی۔ انہوں نے اس پروگرام میں معاون شراکت دار کا کردار ادا کرنے پر یونیورسل سروس فنڈ، مائیکرو سافٹ، یو این وومن اور ہواوے کا شکریہ ادا کیا۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے یونیورسل سپورٹ فنڈ اور یو این وومن کے درمیان " لیٹر آف انٹینٹ " پر دستخط کی تقریب میں بھی شرکت کی ۔ انہوں نے ڈیجیٹل تربیت حاصل کرنے والی بچیوں میں ہواوے کی طرف سے 150 الیکٹرانک ٹیبلٹس بھی تقسیم کئے۔۔مزید اہم خبریں
-
غزہ کے لیے امداد، عارضی امریکی بندرگاہ کی تعمیر کا آغاز بہت جلد
-
عمران خان نے سنی اتحاد کونسل کے سربراہ حامد رضا کو پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کے چیئرمین کے عہدے کے لیے نامزد کردیا
-
پاکستان کی چینی کاروباری اداروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت
-
وزیرقانون کی بین الاقوامی پارلیمنٹرین کانگریس کے وفد سے ملاقات،وزیر قانون کو تنظیم کے کام اور مشن بارے آگاہ کیا
-
وزیراعظم نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزار قائد پر پاکستان کی خدمت کرنے کا حلف لیا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کیلئے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
-
چیئرمین سینیٹ سے امریکی سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
-
وزیراعظم شہا ز شریف کی مزار قائد پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی
-
معاشی استحکام کے لیے وفاق اور صوبوں کو قریبی تعلق بنانا پڑے گا، وزیراعظم
-
وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے بین الاقوامی پارلیمنٹرین کانگریس (آئی پی سی) کے وفد کی ملاقات
-
ایران کے ساتھ تجارتی معاہد وں پر امریکا کی پاکستان کو پابندیاں عائدکرنے کی دھمکی
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سری لنکا کے دورے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.