ایچ ای سی کے ملکی وظائف کے لئے درخواستیں دینے کی حتمی تاریخ قریب آ گئی

وظائف سال 2018-19کے لیے مختلف شعبہ جات اور کٹیگریز میں دیے جا رہے ہیں، کٹیگریز میں بیچلرز اور ماسٹرز (مکمل)،ماسٹرز اور ایم فل (مکمل)، ماسٹرز اور ایم فل (اندراج شدہ ) اور پی ایچ ڈی (اندراج شدہ ) شامل ہیں

جمعرات 26 اپریل 2018 18:52

ایچ ای سی کے ملکی وظائف کے لئے درخواستیں دینے کی حتمی تاریخ قریب آ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2018ء) اعلی تعلیمی کمیشن (ایچ ای سی)انڈیجنس پی ایچ ڈی فیلو شپ فار 5000اسکالرز فیز IIکے تحت مشتہرکردہ وظائف کے لیے درخواستیں دینے کی تاریخ 7مئی 2018قریب آگئی ہے ۔ وظائف ہونہار پاکستانی طلباء ، جو کہ پاکستانی جامعات سے پی ایچ ڈی کی تعلیم مکمل کرنے کا رادہ رکھتے ہیں، کے لیے مشتہر کیے گئے تھے ۔

یہ وظائف سال 2018-19کے لیے مختلف شعبہ جات اور کٹیگریز میں دیے جا رہے ہیں ۔ ان کٹیگریز میں بیچلرز اور ماسٹرز (مکمل)،ماسٹرز اور ایم فل (مکمل)، ماسٹرز اور ایم فل (اندراج شدہ ) اور پی ایچ ڈی (اندراج شدہ ) شامل ہیں ۔ اس پروگرام کا مقصدمطالعہ کے تمام شعبہ جات میں تعلیم یافتہ ہیومن ریسورس پیدا کرنا ہے ۔ ملک کے اندر تعلیم مکمل کرنے والے یہ طلباء اور محققین پاکستانی جامعات میں تحقیق و ترقی کے اقدامات کو مزید بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے ۔

(جاری ہے)

یہ اسکیم ملکی جامعات میں تحقیقی کلچر کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہی ہے جبکہ اس کا مقصد مختلف النوع شعبہ جات کے ماہرین مہیا کرنا ہے ۔ میرٹ کی بنیاد پر وظائف کی فراہمی کے لیے درخواستیں جمع کروانے کی حتمی تاریخ کے ایک ماہ کے اندر اندر ٹیسٹ لیا جائے گا۔ ٹیسٹ کی کٹیگریز میں انجینئرنگ، آئی ٹی ، میتھ، اسٹیٹسٹک ، اور فزکس کے لیے ہیٹ ۔

I، منیجمنٹ سائنس اور بزنس ایجوکیشن کے لیے ہیٹ ۔IIسوشل سائنسز، آرٹس اور ہیومینیٹیز ، کلینکل اور اپلائیڈ سائیکالوجی کے لیے ہیٹ ۔IIIاور ایگریکلچر ، ویٹرنری سائنس، بائیولاجیکل سائنس اور فزیکل سائنسز کے لیے ہیٹ ۔IVشامل ہیں ۔ اسکالرشپ اسکیم سے مستفید ہونے کے لیے eportal.hec.gov.pkکے ذریعے آن لائن درخواست جمع کروائیں ۔ آن لائن درخواستیں جمع کروانے والے امیدواروں کو ان کے ای میل ایڈریس اور بزریعہ ایس ایم ایس رول نمبر سلپس بھجوا دی جائیں گی ۔ مزید براں رول نمبر سلپس ایچ ای سی کی ویب سائٹ سے بھی ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہے۔ یاد رہے درخواستیں جمع کروانے کی حتمی تاریخ 7مئی ، 2018ہے۔ مزید معلومات کے لیے ایچ ای سی کی ویب سائٹ www.hec.gov.pkوزٹ کی جا سکتی ہے۔ ۔

متعلقہ عنوان :