نیب عدالت نے احد چیمہ کے جسمانی ریمانڈ میں 11 روزہ میں توسیع کر دی

جمعرات 26 اپریل 2018 18:52

نیب عدالت نے احد چیمہ کے جسمانی ریمانڈ میں 11 روزہ میں توسیع کر دی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2018ء) نیب عدالت نے آشیانہ ہائوسنگ سکینڈل میں ملوث سابق ڈی جی ڈیل ڈی اے احد چیمہ سمیت چار ملزمان کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات سے متعلق دائر ریفرنس کی سماعت کے دوران دونوں طرف کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد نیب لاہور کی عدالت نے احد چیمہ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کرنے یا نہ کرنے سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا تھا تاہم بعدازاں عدالت نے فیصلے سناتے ہوئے احد چیمہ اور دیگر تین ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں گیارہ روز کی توسیع کا حکم سنا دیا جس کے بعد نیب لاہور کی ٹیم احد چیمہ سمیت دیگر ملزمان کو واپس نیب لاہور کے دفتر میں لے گئی یہ بھی بتایاگیا ہے کہ سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کو نیب لاہور نے ان کا جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت میں پیش کیا تھا دوران سماعت سرکاری وکیل کا موقف تھا کہ نیب نے احد چیمہ اور دیگر ملزمان سے آشیانہ ہائوسنگ سکینڈل سے متعلق ایک نقشہ برآمد کیا ہے جس میں آشیانہ ہائوسنگ سکیم کی دو سو کنال اراضی کو پیراگون کے ہاتھوں فروخت کیا گیا ہے سرکاری وکیل نے عدالت کو یہ بھی بتایا کہ سابق ڈی جی ایل ڈی اے نے سو کنال اراضی الگ سے فروخت کی ہے جو پنجاب کے مختلف اضلاع میں واقع ہے لہٰذا وہ اس حوالے سے باقاعدہ اشتہار دے رہے ہیں تاکہ پتہ چلایا جا سکے کہ یہ اراضی کن ہاتھوں میں فروخت کی گئی جبکہ آشیانہ ہائوسنگ انتظامیہ نے اس ارضی سے کوئی کام نہیں لیا سابق ڈی جی ایل ڈی اے ملزم احد چیمہ کا کہنا ہے کہ اس وقت عدالت میں ایشو احد چیمہ کے مزید جسمانی ریمانڈ دینے یا نہ دینے کا ہے لہٰذا عدالت اس سلسلے میں اپنا فیصلہ صادر فرمائے جس پر عدالت نے فیصلہ محفو ظ کرلیا۔

متعلقہ عنوان :