پنجاب حکومت نے اداکار توقیر ناصر کو الحمراء آرٹ کونسل کی ایگزیکٹو باڈی کا چیئرمین تعینات کر دیا

جمعرات 26 اپریل 2018 18:52

پنجاب حکومت نے  اداکار توقیر ناصر کو الحمراء آرٹ کونسل کی ایگزیکٹو ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2018ء) پنجاب حکومت نے فلم و ٹی وی کے معروف اداکار توقیر ناصر کو الحمراء آرٹ کونسل کی ایگزیکٹو باڈی کا چیئرمین تعینات کر دیا ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیاگیا ہے بتایاگیا ہے کہ اداکار توقیر ناصر اپنی نئی ذمہ داریوں کا چارج سنبھالنے کیلئے جیسے ہی الحمراء ہال پہنچے تو وہاں پر پہلے سے موجود سٹیج اداکاروں اور اداکارائوں سمیت الحمراء کے ملازمین کی کثیر تعداد نے توقیر ناصر کا پرتپاک استقبال کیا اور توقیر ناصر کی تعیناتی سے الحمراء کے ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

متعلقہ عنوان :