لاہور ،100 سے زائد گاڑیاں چوری کرنے والے گروہ کو حراست میں لے لیا گیا

جمعرات اپریل 18:52

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 اپریل2018ء) اینٹی کارلفٹنگ سٹاف نے سو سے زائد گاڑیاں چوری کرنے والے گروہ کا سراغ لگا کر گروہ کے اراکین کو گرفتار کرلیا ہے گروہ کے بارے میں پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان گاڑیوں کے عادی چور ہیں اور وہ اس سے پہلے بھی چھ مرتبہ چوری کے مقدمات میں جیل جا چکے ہیں پولیس کے مطابق ملزمان نے مختلف گاڑیوں کی ماسٹر کی بنوا رکھی تھی جس کی مدد سے وہ مختلف سڑکوں پر کھڑی گاڑیوں کو آسانی سے کھول کر رفوچکر ہوجاتے تھے پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ دوسری طرف ڈولفن فورس کی کارکردگی کے حوالے سے یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ ڈولفن فورس نے گزشتہ تین ماہ کے دوران سنیب چیکنگ کے تین سو اٹھانوے کیس پکڑے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :