وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخابی حلقے کے عوام کی نیب لاہور کے دفاتر کے باہر اپنے مطالبات کی حق میں احتجاجی مظاہرہ

جمعرات 26 اپریل 2018 18:52

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخابی حلقے کے عوام کی کثیر تعداد نے نیب لاہور کے دفاتر کے باہر اپنے مطالبات کی حمایت میں احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین جن میں خواتین بھی شامل تھیں نے ہاتھوں میں بینرز و پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر حلقے کے عوام کو درپیش مسائل کے حوالے سے مطالبات اور نعرے درج تھے اس موقع پر مظاہرین نے ڈائریکٹر جنرل نیب سے مطالبہ کیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخابی حلقے میں بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی کے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے مظاہرین کا یہ بھی کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب بڑے بڑے منصوبوں پر توجہ دے رہے ہیں لیکن ان کے اپنے حلقے کے عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔