وکلاء کیخلاف جھوٹی ایف آئی آر کا معاملہ ،صوبے بھر میں عدالتوں کا بائیکاٹ

جمعرات 26 اپریل 2018 18:52

وکلاء کیخلاف جھوٹی ایف آئی آر کا معاملہ ،صوبے بھر میں عدالتوں کا ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2018ء) کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں وکلاء تنظیموں نے وکلاء کے خلاف جھوٹی ایف آئی آر کی اندراج اور لورالائی میں وکیل کو مبینہ طور پر حراساں کرنے کے خلاف عدالتوں کا بائیکاٹ کیا گیا وکلاء عدالتوں میں پیش نہ ہو ئے اور بار رومز پر احتجاجاً سیاہ پرچم آویزاں کئے گئے وکلاء کے ہڑتال کے باعث اہم مقدمات ملتوی سائلین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا بلوچستان بار کونسل کے چیئرمین راہب بلیدی نے بتایا کہ گزشتہ روز مختلف علاقوں میں وکلاء کے خلاف جھوٹی ایف آئی آر کی اندراج اور لورالائی میں وکیل کومبینہ طور پر حراسا ں کرنے کے خلاف وکلاء تنظیموں نے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا وکلا اعلی و ماتحت عدالتوں میں پیش نہ ہوئے بار رومز پر احتجاجا سیاہ پرچم آویزاں کئے گئے ۔

متعلقہ عنوان :