وفاقی بجٹ کل) پیش کیا جائے گا

جمعرات 26 اپریل 2018 19:03

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2018ء) وفاقی بجٹ (کل) جمعہ کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کا بجٹ متوازن ہو گا جس میں اقتصادی استحکام و نمو پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ حکومت نے بجٹ دستاویز کی تیاری کیلئے تمام شراکت داروں کے ساتھ مشاورت مکمل کر لی ہے۔ بجٹ میں حکومتی پالیسیوں کے تسلسل کی عکاسی کی جائے گی اور ان میں کوئی بڑی تبدیلی متوقع نہیں۔

(جاری ہے)

موجودہ حکومت اپنی گذشتہ روایات کے مطابق عام عوام کی فلاح و بہبود کو ترجیح دے گی جبکہ بلند، پائیدار اور مجموعی اقتصادی نمو کو فروغ دینے کیلئے اقدامات تجویز کئے جائیں گے۔ آئندہ مالی سال کے بجٹ کے حوالہ سے تمام محکموں، وزارتوں کے ساتھ ساتھ دیگر شراکت داروں بشمول کاروباری برادری کے نمائندوں سے بھی مشاورت کی گئی ہے اور ان سے تجاویز حاصل کی گئی ہیں۔ آئندہ مالی سال کے دوران قومی محصولات بڑھانے اور ٹیکس کی بنیاد کو وسعت دینے کیلئے ٹیکس نظام میں مزید بہتری کیلئے اقدامات کئے جائیں گے جس سے ٹیکس دہندگان کو سہولت ہو گی۔

متعلقہ عنوان :