ترکی میں 30 ہزار افغان مہاجرین کی آمد ،7 ہزار سے زائدافغان مہاجرین کو واپس بھیج دیا ، ترک وزیر داخلہ

جمعرات 26 اپریل 2018 19:17

استنبول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اپریل2018ء) ترک وزیر داخلہ سلیمان سوئلونے کہا ہے کہ ترکی میں 30 ہزار افغان مہاجرین کی آمد ہوئی ہے،7 ہزار سے زیادہ افغان مہاجرین کو واپس ان کے ملک روانہ کیا جا چکا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترک حکام نے بتایا ہے کہ 30 ہزار افغان مہاجرین ترکی میں داخل ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

استنبول میں مہاجرین کی آمد کی تفصیلات بتائے ہوئے ترک وزیر داخلہ سلیمان سوئلونے کہا کہ رواں ماہ پریل میں 7 ہزار سے زیادہ افغان مہاجرین کو واپس ان کے ملک روانہ کیا جا چکا ہے۔

دوسری جانب انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے انقرہ حکومت کی افغان مہاجرین کو وطن واپس بھیجنے کی پالیسی کی مذمت کی ہے۔ ایمنسٹی نے افغان مہاجرین کی جبری واپسی کے عمل کو انتہا ئی سفاکانہ قرار دیا۔

متعلقہ عنوان :