سعودی عرب میں سیلاب نے تباہی مچا دی

جمعرات 26 اپریل 2018 19:17

سعودی عرب میں سیلاب نے تباہی مچا دی
طائف (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اپریل2018ء) سعودی علاقے طائف میں سیلاب کی شدت سے گاڑیاں بہہ گئیں، سیلاب سے بچانے کیلئے برساتی نالہ بنایا جائے اور راہگیروں کی سلامتی کو یقینی بنایا جائے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق طائف کی وادی القیم کے سیلاب میں گاڑیاں بہہ گئیں۔ وڈیو کلپ نے ہنگامہ برپا کردیا۔

(جاری ہے)

کئی گاڑیاں سیلاب کے دھارے سے بمشکل نکل سکیں۔ مقامی شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ وادی القیم کے سیلاب سے بچانے کیلئے برساتی نالہ بنایا جائے اور راہگیروں کی سلامتی کو یقینی بنایا جائے۔طائف میں کہیں موسلا دھار اور کہیں درمیانے درجے کی بارش ہوئی تھی۔ اسکی تحصیلوں اور قصبوں میں بھی بارش نے سیلاب کے مناظر پیدا کردیئے تھے۔

متعلقہ عنوان :