القاعدہ نوجوانوں کو ملک کے خلافبھڑکارہی ہے،بھارت

مسلم نوجوانوں کا ٹارگٹ ہندو افسران ،یہ افسران فسادات میں مسلمانوںکو ہتھیار اٹھانے پر مجبور کرتے ہیں، آڈیو ٹیپ میں انکشاف

جمعرات 26 اپریل 2018 19:17

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اپریل2018ء) بھارت میں سرگرم القاعدہ تنظیم نوجوانوں کو ملک کے خلاف اکسا رہی ہے،مسلم نوجوانوں کو آئی اے ایس اور آئی پی ایس افسران کوہدف بنانے کا ٹارگٹ دیا جا رہا ہے،مذکورہ افسران فسادات کے دوران مسلمانوں کو ہتھیار ذخیرہ کرنے پر مجبور کرتے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں سرگرم القاعدہ تنظیم مسلم نوجوانوں کو ملک کے خلاف اکسا رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہیں ہندوئوں خاص کر آئی پی ایس اور آئی اے ایس افسران کو مارنے کیلئے کہہ رہی ہے۔ یہ انکشاف ایک مقامی نیوز چینل کے ہاتھ لگی آڈیو سے ہوا۔اسے سننے کے بعدسیکیورٹی ایجنسیاں الرٹ ہوگئیں۔ اطلاع کے مطابق اتر پردیش کے ضلع سنبھل کا رہنے والا مولانا عاصم عمر بور ن بی جے پی کی قیادت میں قائم حکومت کو مسلم مخالف قراردیتے ہوئے اس کی مذمت کرتا ہے اور ہندوستانی مسلمانوں کو آئی پی ایس اور آئی اے ایس افسران پر حملے کی بات کرتا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ یہ افسران فسادات کے دوران مسلمانوں کو ہتھیار ذخیرہ کرنے پر مجبور کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :