امریکہ،40سال سے پولیس کو تگنی کا ناچ نچانے والا قاتل بالآخر گرفتار

مذکورہ قاتل نے 1976ء سے 1986ء کے دوران12 افراد کو قتل اور50 سے زائد خواتین کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا

جمعرات اپریل 19:17

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 اپریل2018ء) امریکہ میں 40سال سے پولیس کو تگنی کا ناچ نچانے والے قاتل کو بالآخر گرفتار کر لیا گیا،مذکورہ قاتل نے 1976ء سے 1986ء کے دوران12 افراد کو قتل کیا اور50 سے زائد خواتین کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق چالیس سالہ تگ و دو کے بعد امریکی پولیس ایک مطلوب قاتل کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

ساکرامینٹو پولیس نے بتایا کہ جوزف جیمز ڈی اینجلو کو ریاست کیلی فورنیا سے حراست میں لیا گیا۔ حکام کو شبہ ہے کہ یہ ملزم ہی ’گولڈن اسٹیٹ کلر‘ ہے۔ اس نے 1976ء سے 1986ء کے دوران بارہ افراد کو قتل کیا تھا اور پچاس سے زائد خواتین کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق اس وقت بہتر سالہ ڈی اینجلو پولیس کا ایک سابق ملازم ہے۔ اس کی گرفتاری ’ڈی این اے‘ ٹیسٹ کی مدد سے عمل میں آئی۔

متعلقہ عنوان :