Live Updates

ووٹ کوعزت دو کے بیانیے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے ،ْ ووٹ کو عزت ملی تو ملک ٹھیک ہوجائیگا ،ْنواز شریف

آج میرے ساتھ وہی لوگ ہیں جو مشکل وقت میں میرے ساتھ تھے ،ْجو پارٹی چھوڑ گئے وہ لوگ ہم میں سے تھے ہی نہیں ،ْالیکشن سے پہلے فصلی بٹیرے پارٹیاں بدلتے رہتے ہیں ،ْعوام کے دیئے گئے مینڈیٹ پر پہلے بھی عمل کیا آئندہ بھی کرتے رہیں گے ،ْعوام کے وسیع تر مفاد میں ہمیشہ کھڑے رہیں ، کبھی ڈرے نہیں ،ْ اہلیہ کی تیمار داری کیلئے لندن گیا ،ْ پاکستان واپس آنے کے بعد افواہیں پھیلانے والوں کے منہ بند ہو گئے ،ْماہِ رمضان میں سحر و افطاری ہی ہماری الیکشن مہم ہو گی ،ْ میں ،ْشہباز شریف اور مریم نواز مل کر رابطہ مہم چلائیں گے ،ْسب پارٹی رہنما اپنے اپنے علاقوں میں پارٹی مہم چلائیں ،ْغیر یقینی صورتحال سے سٹاک ایکس چینج 54ہزارسے 37ہزار پوائنٹس کی سطح پر آ گئی ،ْہم پر 22کروڑ عوام کے مستقبل کاقرض ہے ،ْ ہم چکائیں گے ،ْبین الاقوامی دنیا کو دہشت گردی کے خلاف ہماری قربانیوں کو تسلیم کرنا ہو گا ،ْ راولپنڈی ڈویژن کے رہنمائوں سے خطاب

جمعرات 26 اپریل 2018 19:23

ووٹ کوعزت دو کے بیانیے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے ،ْ ووٹ کو عزت ملی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2018ء) سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف نے واضح کیا ہے کہ ووٹ کوعزت دو کے بیانیے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے ،ْ ووٹ کو عزت ملی تو ملک ٹھیک ہوجائیگا ،ْآج میرے ساتھ وہی لوگ ہیں جو مشکل وقت میں میرے ساتھ تھے ،ْجو پارٹی چھوڑ گئے وہ لوگ ہم میں سے تھے ہی نہیں ،ْالیکشن سے پہلے فصلی بٹیرے پارٹیاں بدلتے رہتے ہیں ،ْعوام کے دیئے گئے مینڈیٹ پر پہلے بھی عمل کیا آئندہ بھی کرتے رہیں گے ،ْعوام کے وسیع تر مفاد میں ہمیشہ کھڑے رہیں ، کبھی ڈرے نہیں ،ْ اہلیہ کی تیمار داری کیلئے لندن گیا ،ْ پاکستان واپس آنے کے بعد افواہیں پھیلانے والوں کے منہ بند ہو گئے ،ْماہِ رمضان میں سحر و افطاری ہی ہماری الیکشن مہم ہو گی ،ْ میں ،ْشہباز شریف اور مریم نواز مل کر رابطہ مہم چلائیں گے ،ْسب پارٹی رہنما اپنے اپنے علاقوں میں پارٹی مہم چلائیں ،ْغیر یقینی صورتحال سے سٹاک ایکس چینج 54ہزارسے 37ہزار پوائنٹس کی سطح پر آ گئی ،ْہم پر 22کروڑ عوام کے مستقبل کاقرض ہے ،ْ ہم چکائیں گے ،ْبین الاقوامی دنیا کو دہشت گردی کے خلاف ہماری قربانیوں کو تسلیم کرنا ہو گا ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو قائدمسلم لیگ (ن )محمد نواز شریف نے راولپنڈی ڈویژن کے رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرے والد کے اثاثوں کو بھی کھنگال رہے ہیں، پہلے ہمیں الزام دیا، پھر ہماری فیکٹریاں قومیا کر ایک دمڑی بھی نہیں دی، 1937 کی کمائی ہوئی جائیداد لے گئے اس کی بات نہیں کرتے، الٹا پوچھ رہے ہیں کہ جیبیں خالی تھیں تو کیسے گئے۔انہوں نے کہا کہ جو اربوں کھا کر بیٹھ گئے وہ تسلی سے بیٹھے ہوئے ہیں ان سے کوئی پوچھنے والا نہیں۔

نوازشریف نے کہا کہ نیب میں تمام مقدمات کرپشن سے متعلق ہوتے ہیں ،ْآج تک نیب میں میری طرح کا کوئی کیس نہیں آیا۔محمد نواز شریف نے کہاکہ نیب میں جتنے بھی کیسز چل رہے ہیں ان میں کرپشن ، کک بیکس شامل ہوتی ہے ۔نواز شریف نے کہا کہ ای او بی آئی ، این ایل سی کرپشن کیسز ہیں ، نیب تحقیقات جاری ہیں۔نواز شریف نے کہاکہ میرا کیس نہ ہی اختیارات کا ناجائز استعمال کا ہے اور نہ ہی کسی کرپشن پر مبنی ہے ۔

انہوںنے کہاکہ بھٹو دور میں تمام فیکٹریوں کو تحویل میں لے لیا گیا ،ْ فیکٹریوں کو نیشنلائز کیا گیا تو بدلے میں ایک پیسہ بھی نہیں دیا گیا۔نواز شریف نے کہا کہ بطور وزیراعظم میرے تمام ادوار میں کرپشن کا کوئی الزام نہیں ،ْاڈیالہ جیل اور اٹک قلعے میں قیدو بند کی صعوبتیں برداشت کیں۔انہوں نے کہا کہ یہاں پرروایت پڑگئی ہے کسی کو ٹانگ دو پھانسی دے دو، جلا وطن کردو، کسی کو جیل میں ڈالو، قلعوں میں بند کردو، یہ سب سیاستدانوں کے خلاف ہوتا رہا، منتخب لیڈر اوروزیراعظم کے خلاف ہوتا رہا، اس کی وجہ سب کو معلوم ہے ،ْیہ جو سلسلہ ہے پچھلے 70 سال سے جاری ہے، میری ذات کی بات نہیں، ذاتی مفاد کا بھی قطعاً تعلق نہیں، تعلق براہ راست پاکستان سے ہے۔

محمد نواز شریف نے کہا کہ عوام نے تین مرتبہ وزیراعظم بنایا جو مجھ پر بھرپور اعتماد تھا ،ْ ہمیشہ دوسرے اداروں کا احترام کیا ، عدلیہ کی بحالی کیلئے لانگ مارچ کیا ۔ نوازشریف نے کہاکہ عوام کے وسیع تر مفاد میں ہمیشہ کھڑے رہیں ، کبھی ڈرے نہیں۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان کے عوام بھی الحمد اللہ حق اور سچ کے ساتھ کھڑی ہیں۔میاں نوازشریف نے کہا کہ میں بھی انسان ہوں، غلطیاں اور گناہ ہوتے ہیں، وہ انسان نہیں جس سے غلطی نہ ہو، میں کوئی سپر ہیومن بینگ نہیں، مجھے ملک و ملت سے محبت ہے۔

نوازشریف نے کہا کہ ہر دور میں میرے خلاف مختلف قیاس آرائیاں ہوتی رہیں ،ْاہلیہ کی تیمارداری کیلئے لندن گیا تو واپس نہ آنے کی افواہیں پھیلائی گئیں ،ْپاکستان واپس آنے کے بعد افواہیں پھیلانے والوں کے منہ بند ہو گئے۔سابق وزیر اعظم نے کہا کہ اہلیہ کی تیماری داری کیلئے لندن جانے سے پہلے ایک ہفتے کا استثنیٰ مانگا نہیں مگر ہمیں استثنیٰ نہیں دیاگیا ۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ طویل عرصے سے تعطل کا شکار نیلم جہلم منصوبے ہم نے مکمل کیا ،ْنندی پور پاور پراجیکٹ کو ہماری حکومت نے چلایا ،ْملک میں پہلی دفعہ کوئلے سے چلنے والے کارخانے کام کر رہے ہیں ،ْلاہور میں 20فٹ سڑک کو 24فٹ کرنے پر نیب نے ایک اور ریفرنس دائر کر دیا ،ْاسلام آباد کا نیا ایئر پورٹ ہماری حکومت نے مکمل کیا ، جلد افتتاح ہونے والا ہے۔

نوازشریف نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف ملک بھر میں کامیاب جنگ لڑی ،ْکراچی کا امن ہم نے بحال کیا ،ْسکیورٹی اداروں ، پولیس اور بچوں نے ملکی امن کیلئے قربانی دی۔نواز شریف نے کہا کہ بین الاقوامی دنیا کو دہشت گردی کے خلاف ہماری قربانیوں کو تسلیم کرنا ہو گا ،ْغیر یقینی صورتحال سے سٹاک ایکس چینج 54ہزارسے 37ہزار پوائنٹس کی سطح پر آ گئی۔نوازشریف نے کہا کہ ہم پر 22کروڑ عوام کے مستقبل کاقرض ہے ، جو ہم چکائیں گے ،ْسابق وزیر اعظم نے کہا کہ ووٹ کوعزت دو کے بیانیے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے ،ْپارٹی چھوڑنے والوں کا کبھی بھی مسلم لیگ ن سے تعلق نہیں رہا۔

محمد نواز شریف نے کہا کہ الیکشن سے پہلے فصلی بٹیرے پارٹیاں بدلتے رہتے ہیں ،ْعوام کے دیئے گئے مینڈیٹ پر پہلے بھی عمل کیا آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔ نواز شریف نے کہا کہ اس سے پہلے بھی میں سات سال جلاوطنی میں رہا ، 14 ماہ جیل میں رہا اس کی بھی وجہ نہیں معلوم کرسکا ۔نوازشریف نے کہا کہ آج میرے ساتھ وہی لوگ ہیں جو مشکل وقت میں میرے ساتھ تھے ،ْجو پارٹی چھوڑ گئے وہ لوگ ہم میں سے تھے ہی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ جو دوچار گئے وہ ہمارے تھے ہی نہیں، وہ آئندہ بھی ہمارے نہیں ہوں گے ۔انہوںنے کہا کہ پارٹی پہلے سے زیادہ جذبے میں ہے، عوام نے مجھے جذبے میں رکھا ہوا ہے، دن آنے والا ہے ہماری ساری جدوجہد اس بار ضرور کنارے لگے گی۔نوازشریف نے کہا کہ ماہِ رمضان میں سحر و افطاری ہی ہماری الیکشن مہم ہو گی۔ میں، شہباز شریف اور مریم نواز مل کر رابطہ مہم چلائیں گے۔

سب پارٹی رہنما اپنے اپنے علاقوں میں پارٹی مہم چلائیں۔نواز شریف نے بتایا کہ 1985ء میں جب چیف منسٹر بنا تو پہلے مری روڈ کو بنایا تھا ،ْجب وزیرِاعظم بنا تو موٹروے کی بنیاد رکھی ،ْ ہم نے دل لگا کر کام کیا، بڑے بڑے منصوبے لگائے۔اپنے وزارتِ عظمیٰ کے منصوبوں پر بات کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ پاکستان تیزی کیساتھ ترقی کر رہا تھا ،ْ نندی پور جیسے منصوبے بند تھے، انہیں ایک ایک کرکے چلایا، آج سارے منصوبے چل پڑے ہیں ،ْہم نے دس ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل کی اور ملک بھر سے لوڈشیڈنگ کو عملاً ختم کر دیا ہے۔
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات