سندھ ہائی کورٹ نے سینیٹر راحیلہ مگسی کے خلاف اینٹی کرپشن انکوائری کے معاملے پر پیش رفت رپورٹ طلب کرلی

جمعرات 26 اپریل 2018 19:23

سندھ ہائی کورٹ نے سینیٹر راحیلہ مگسی کے خلاف اینٹی کرپشن انکوائری کے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2018ء) سندھ ہائیکورٹ نے مسلم لیگ (ن )کی سینیٹر راحیلہ مگسی کے خلاف اینٹی کرپشن انکوائری کے معاملے پر پیش رفت رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت 31 مئی تک ملتوی کردی ہے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو سندھ ہائی کورٹ میں مسلم لیگ ن کی سینیٹر راحیلہ مگسی کے خلاف اینٹی کرپشن انکوائری کے معاملے کی سماعت ہوئی، مسلم لیگ ن کی سینیٹر راحیلہ مگسی عدالت میں پیش ہوئیں، اینٹی کرپشن حکام نے عدالت کو بتایا کہ راحیلہ مگسی کا بیان ریکارڈ کرلیا ہے، انکوائری جاری ہے، راحیلہ مگسی کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف کو جلسے میں بلانے پر جھوٹے کیسز بنائے جارہے ہیں، میرے خلاف سیاسی انتقامی کارروائی ہورہی ہے، عدالت نے راحیلہ مگسی کی عبوری ضمانت میں 31مئی تک بھی توسیع کرتے ہوئے انکوائری مکمل کرنے کیلئے اینٹی کرپشن حکام کو ایک ماہ کی حتمی مہلت دے دی، عدالت نے اینٹی کریشن سے پیش رفت رپورٹ طلب کرکے سماعت 31 مئی تک ملتوی کردی، سرکل افسر اینٹی کرپشن کی رپورٹ کے مطابق راحیلہ مگسی 2005پانچ میں ٹنڈوالہا یار کی ناظمہ تھیں، انہوں نے ضلع میں 74ایکڑ سرکاری زرعی زمین اپنے بیٹے اور بیٹی کے نام منتقل کی۔