لاپتہ افراد بازیابی کیس ،ڈی جی رینجرز آئی جی سندھ ، اور دیگر کو نوٹس جاری

جمعرات 26 اپریل 2018 19:23

لاپتہ افراد بازیابی کیس ،ڈی جی رینجرز آئی جی سندھ ، اور دیگر کو نوٹس ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2018ء) سندھ ہائیکورٹ میں فائر بریگیڈ کے ملازم سمیت 100 سے زائد لاپتہ افراد کی بازیابی کی درخواستوں کی سماعت ہوئی ۔ عدالت نے ڈی جی رینجرز آئی جی سندھ ، اور دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئی15 مئی تک رپورٹ طلب کرلی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو سندھ ہائیکورٹ میں فائر برگیڈ کے ملازم سمیت 100 سے زائدہ لاپتہ افراد کی بازیابی کی درخواستوں پر سماعت ہوئی، عدالت نے لاپتہ افراد کی عدم بازیابی پر پولیس کی کارکردگی پربرہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ آپ لوگ کچھ کرتے نہیں بس کاغذی کارروائی کرتے ہیں۔

آئندہ سماعت پر کاغذی کارروائی کے ساتھ کچھ مواد بھی پیش کریں۔ عدالت نے ڈی جی رینجرز ، آئی. جی سندھ اور دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 15 مئی تک رپورٹ طلب کرلی ہے۔