اسرائیل کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کی خبریںبے بنیاد ہیں، حماس

جمعرات اپریل 19:30

غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 اپریل2018ء) حماس نے اسرائیل کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے کسی نئے معاہدے پر بالواسطہ بات چیت کی خبروں کی تردید کردی ہے۔حماس کی طرف سے جاری بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کے دفتر سے جاری کردہ خبر من گھڑت ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے حوالے سے کسی تیسرے فریق کے توسط سے بات چیت چل رہی ہے۔

(جاری ہے)

اسرائیل کے موقر اخبار ’اسرائیل ھیوم‘ نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے نئے معاہدے پر بات چیت چل رہی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نیتن یاھو کے دفتر سے جاری بیان میں بھی حماس کے ساتھ قیدیوں کی رہائی سے متعلق بات چیت کا دعویٰ کیا گیا ہے۔تاہم اس متوقع ڈیل کو درپیش خدشات کے پیش نظر اس کی تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں جبکہ حماس نے اس دعوے کو کلی طورپر مسترد کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :