الخلیل، صہیونی فوج نے خضوری ٹیکنیکل یونیورسٹی سیل کردی، طلباء اورعملے کے داخلے پر پابندی عائد

اسرائیلی فوج کی غنڈہ گردی کیخلاف طلباء کا احتجاجی مظاہرہ، قابض فوج کی آنسو گیس شیلنگ، صوتی بموں کا استعمال

جمعرات 26 اپریل 2018 19:30

الخلیل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2018ء) قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں قائم خضوری ٹیکنیکل یونیورسٹی سیل کرنے کے بعد جامعہ کے طلباء اور عملے کے داخلے پر پابندی عاید کردی ہے۔اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج کی بھاری نفری نے جامعہ الخضوری کو گھیرے میں لے رکھا اور عملے کے کسی کارکن اور طالب علم کو داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی کی طرف آنیوالے فلسطینیوں کو آنسوگیس کی شیلنگ اور گولیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ صہیونی فوج نے جمعرات کو علی الصباح جامعہ الخضوری پر دوھاوا بولا اور فائرنگ شروع کردی، فائرنگ کی زد میں ااکر ایک طالبہ زخمی ہوگئی جسے علاج کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ اسرائیلی فوج کی غنڈی گردی کیخلاف طلباء نے احتجاجی مظاہرہ کیا تو قابض فوج نے انہیں منتشر کرنے کیلئے صوتی بموں اور آنسوگیس کی شیلنگ سے نشانہ بنایا۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے الخضوری یونیورسٹی کو ملانے والے تمام راستوں کی ناکہ بندی کردی ہے۔