سرگودھا، انٹرکلب ڈسٹرکٹ ہاکی چیمپنئن شپ کا آغاز ہو گیا

جمعرات 26 اپریل 2018 19:30

سرگودھا، انٹرکلب ڈسٹرکٹ ہاکی چیمپنئن شپ کا آغاز ہو گیا
سرگودھا۔26 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2018ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے تعاون سے پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کے زیر ِاہتمام چوہدری عبدالحمید آسٹروٹرف ہاکی سٹیڈیم سرگودہا میں انٹرکلب ڈسٹرکٹ ہاکی چیمپنئن شپ کا آغاز ہو گیا،جس میںکریسنٹ ہاکی کلب،ینگ کریسنٹ ہاکی کلب،علی عامر ہاکی کلب،البدر ہاکی کلب،یونائیٹڈ ہاکی کلب،سٹی ہاکی کلب،ظفر ہاکی کلب سمیت ضلع بھر سے 30 ٹیموں نے شرکت کی،ٹورنامنٹ ڈائریکٹر کے فرائض انٹرنیشنل ایمپائر رانا ساجد علی نے انجام دیئے ،پاکستان ہا کی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے نمائندہ احسان بابر کے علاوہ میاں زاہد اقبال،ملک اشرف،سلیم اختر،چوہدری فیاض احمد،ملک عامر عبداللہ،ملک فاروق،محمد خالد کمبوہ،محمد مبین،عمران رشید،بابا شاہد،استاد سلطان بشیر اور محمد منیر نے خصو صی شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :