سرگودھا،خاوند نے بہن سے مل کرکرنٹ لگا کر بیوی کو قتل کر دیا

جمعرات 26 اپریل 2018 19:32

سرگودھا۔26 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2018ء) سرگودہا کے نواحی موضع لکو میں خاوند نے ہمشیرہ سے ملکر کرنٹ لگا کر بیوی کو مار ڈالااور واقعہ کو خودکشی کا رنگ دینے کیلئے نعش پنکھے کیساتھ لٹکا دی،تفصیلات کے مطابق تھانہ مٹھ ٹوانہ پولیس نے سروری بیگم کے بیٹے نزاکت علی کی رپورٹ پر ملز م لیاقت علی اور اس کی بہن آمنہ بی بی کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ، ایف آئی آر کے مطابق ملزمہ آمنہ بی بی کی شادی ہڈالی میں ہو ئی تھی اور وہ گھر یلو ناچاقی کے باعث خاوند سے ناراض ہوکر اپنے بھائی لیاقت علی کے گھر رہ رہی تھی ، اس دوران مقتولہ سروری بیگم اور آمنہ بی بی کے مابین جھگڑا ہوا جس کی بنا ء پر لیاقت علی اور آمنہ بی بی نے سروری بیگم کو قتل کیا ۔

متعلقہ عنوان :