پاکستان بین الصوبائی کراٹے چیمپیئن شپ 28اپریل سے شروع ہو گی

جمعرات 26 اپریل 2018 19:32

پاکستان بین الصوبائی کراٹے چیمپیئن شپ 28اپریل سے شروع ہو گی
چیچہ وطنی۔26 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2018ء) پاکستان بین الصوبائی کراٹے چیمپیئن شپ 28اور 29اپریل کو ساہیوال جمنیزیم میں منعقد ہو گی جو کہ ساہیوال کیلئے ایک بڑا اعزاز ہے ،چیمپیئن شپ میں صوبہ پنجاب ،سندھ ،بلوچستان ،کے پی کے ،فاٹا اور اسلام آباد کی کراٹے ٹیمیں شرکت کریں گی،یہ بات ڈویژنل سپورٹس آفیسر اکبر مراد نے ایک پریس ریلیز میں بتائی ،انہو ںنے بتایا کہ یہ ڈویژنل سپورٹس کمیٹی ساہیوال اور پاکستان کراٹے ایسوسی ایشن کے تعاون سے منعقد ہو گی،چیمپیئن شپ میں جیتنے والی ٹیموںکے کھلاڑیوں میں کمشنر ساہیوال ڈویژن علی بہادرقاضی انعامات اور شیلڈز تقسیم کریں گے ۔