تہرے قتل کے مقدمہ میں ملوث2 مجرمان کی پھانسی ملتوی

جمعرات 26 اپریل 2018 19:32

سرگودھا۔26 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2018ء) تہرے قتل کی2 مجرمان کی پھانسی ملتوی کردی گئی ہے، تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ جیل سرگودہا میں جمعرات کی صبح تہرے قتل کے دو مجرمان کو تختہ دار پر لٹکایاجانا تھا لیکن صلح کی کوششوں کے باعث پھانسی 29اپریل 2018ء تک ملتوی کردی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ جیل ترجمان نے بتایا کہ امجد علی ولد محمد ،قوم نول بھٹی سکنہ کیسو پو ر تھانہ بھیرہ اور خضر حیات ولد پہلوان قوم نول بھٹی سکنہ کیسو پور تھانہ بھیرہ سرگودہا کو مقدمہ کے تحت محمد اسلم ولد جہان خان عرف جہانہ،محمد رمضان ولد جہان خان عرف جہانہ،مسماة کوثر پروین دختر جہان خان عرف اقوام نول بھٹی سکنہ کیسو پور کے قتل اور مسماة بشراں بی بی دختر جہان خان عرف جہانہ کو مضروب کرنے کے جرم میں بعدالت سپیشل جج انسداد دہشت گردی عدالت سرگودہا سے سزائے موت کے سزایاب ہوئے، صدر پاکستان سے قید یوں کی سزائے موت کی رحم کی اپیل خارج ہونے کے بعدڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سرگودہا نے بتایا کہ گورنمنٹ آف پنجاب ہو م ڈیپارٹمنٹ لاہور کے حکم کی روشنی میں ملزمان کو 26اپریل کی صبح پھانسی دی جانی تھی جوکہ صلح کی کوششوں کے پیشِ نظر ملتوی کردی گئی ہے۔