ہسپتال ویسٹ مینجمنٹ کو محفوظ انداز میں تلف کرنے کیلئے طے شدہ ایس او پیز پر عمل در آمد کو یقینی بنائیں، ڈی سی اوکاڑہ

جمعرات 26 اپریل 2018 19:32

اوکاڑہ۔26 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2018ء) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا ہے کہ ہسپتال ویسٹ مینجمنٹ کو محفوظ انداز میں تلف کرنے کیلئے طے شدہ ایس او پیز پر عمل در آمد کو یقینی بنایا جائے، محکمہ ماحولیات سرکاری ہسپتالوں کے ساتھ پرائیویٹ ہسپتالوں اور کلینکس کے ویسٹ کو تلف کرنے کیلئے عملہ کی تربیت اور رہنمائی کیلئے اقدامات کرے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہسپتال ویسٹ مینجمنٹ کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ، اجلاس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات نعمان یونس ، ایم ایس سائوتھ سٹی اسلم قائم خانی ، ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال شبیر چشتی ، پی ایم اے کور کمیٹی کے ممبران، ڈاکٹر اشتیاق احمد ، ڈاکٹر افتخار امجد ، ڈاکٹر محمد اعظم خان، ڈاکٹر لیاقت علی کوثر سمیت تمام متعلقہ افسران نے شرکت کی ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات نعمان یونس نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوآرٹر ہسپتال اور ڈی ایچ کیو سائوتھ سٹی میںنئے انسرنیٹرکی تنصیب اور پرائیویٹ سیکٹر میں کام کرنے والے انسرنیٹر کی کار کردگی سے متعلق بریفنگ دی ، ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے ہدایت کی کہ ہسپتالوں کے ویسٹ سے شدید انفیکشن پھیلنے کا خطرہ ہوتا ہے اس لئے ان کو محفوظ انداز میں تلف کرنا اور اس سلسلہ میں تمام حفاظتی تدابیر اختیار کرنا ازحد ضروری ہے، بعد ازاں ڈاکٹر افتخار امجد نے اوکاڑہ شہر کے سیوریج کے پانی کو نہروں میں ڈالنے پر تشویش کا اظہار کیا اور سیوریج واٹر کیلئے واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ لگائے جانے کی ضرورت پر بھی زور دیا ۔

متعلقہ عنوان :