شیخوپورہ، منشیات کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی رہائی کا حکم

جمعرات 26 اپریل 2018 19:32

شیخوپورہ۔26 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2018ء) ایڈیشنل سیشن جج شیخوپورہ حسین قادر نے تھانہ مانانوالہ کے منشیات کے ایک مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم منصب علی کو باعزت بری کر دیا،ملزم کی پیروی معروف قانون دان قاسم اقبال شاکر ایڈووکیٹ ہائی کورٹ اور رانا آفتاب اقبال ایڈووکیٹ ہائی کورٹ نے کی،استغاثہ کے مطابق ملزم منصب علی کو مانانوالہ پولیس نے منشیات کے ایک مقدمہ میں گرفتار کرکے اُس پر 2000 گرام چرس ڈال کر جیل بھجوا دیا تھا،ملزم پانچ ماہ سے ڈسٹرکٹ جیل شیخوپورہ میں بند تھا،تاہم ایڈیشنل سیشن جج نے وکلاء کے دلائل کی روشنی میں ملزم کو باعزت بری کر دیا۔

متعلقہ عنوان :