میزان بینک نے شیئر ہولڈرز کو ڈیوڈنڈ کی ادائیگی اور ٹیکس سرٹیفکیٹس الیکٹرانک سروس کے ذریعے فراہم کرنا شروع کردیئے

جمعرات 26 اپریل 2018 19:32

میزان بینک نے شیئر ہولڈرز کو ڈیوڈنڈ کی ادائیگی اور ٹیکس سرٹیفکیٹس الیکٹرانک ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2018ء) میزان بینک نے سیکیوریٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کی ہدایات کے مطابق سی ڈی سی کی کیش ڈیوڈنڈ رجسٹرریگولیشنز پر عمل درآمد شروع کردیا ہے۔ میزان بینک ملک کا پہلا اسلامی بینک ہے جو اپنے حصص یافتگان کو ای۔ ڈیوڈنڈ کی ادائیگی کیلئے مکمل الیکٹرانک سروس ون ونڈو سلوشن پیش کر رہا ہے۔

ای ڈیوڈنڈ کی ون ونڈو سلوشن مکمل طور پر الیکٹرانک سسٹم ہے جس سے میزان بینک کے حصص یافتگان اب اپنے کیش ڈیوڈنڈ ادائیگی کا ریکارڈ اور ٹیکس ریٹرن کی ہسٹری محفوظ، مو ثر، جدید اور فری سروس سے حاصل کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ سروس سرمایہ کاروں کو الیکٹرانک طریقے سے اپنے ٹیکس ریٹرن جمع کرتے وقت الیکٹرانک ڈیوڈنڈ، زکوٰة، ٹیکس کٹوتی میں بھی سپورٹ فراہم کرے گی۔

(جاری ہے)

میزان بینک ڈیوڈنڈ کی آن لائن ادائیگی کے ساتھ ساتھ counter foil بھی فراہم کررہاہے تاکہ اس کے حصص یافتگان ٹیکس اور زکوٰة کی کٹوتی کی تفصیلات بھی باآسانی آن لائن دیکھ سکیں۔ میزان بینک ملک کے 159 شہروں میں 600 سے زائد برانچز کے ساتھ ملک کا ساتواں بڑا بینک ہے۔ میزان بینک اپنے ویژن ’’اسلامی بینکاری اوّلین ترجیح‘‘ پر عمل پیرا ہے۔ بینک کئی سالوں سے ملکی اور بین الاقوامی اداروں کی جانب سے پاکستان کے بہترین اسلامی بینک کا ایوارڈ حاصل کر رہا ہے۔ JCR-VIS کریڈٹ ریٹنگ کمپنی کی ریٹنگ میں بینک کی طویل المدتی ریٹنگ ڈبل ا ے برقرار رہی ہے۔ بینک کی شارٹ ٹرم ریٹنگ مستحکم آئوٹ لک کے ساتھ A1+ ہے جوکہ بینک کی شاندار کارکردگی کو ظاہر کرتی ہے۔

متعلقہ عنوان :